*

سوڈا ایش

اہم صنعتوں کا روح ورواں

سوڈا ایش کے قابل اعتماد سپلائر کے طور پر، ہماری مصنوعات متنوع ایپلی کیشنز کے ساتھ ایک لازمی خام مال ہیں۔یہ ایل سی آئی کو مختلف صنعتوں کے لیے مرکزی اہمیت کا حامل بناتا ہے۔

1944 میں اپنے قیام کے بعد سے ہمارا سوڈا ایش بزنس مضبوط سے مضبوط تر ہوا ہے اور قومی معیشت میں مستقل شراکت دار ہے۔ ہم مارکیٹوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کھیوڑہ، پنجاب میں اپنی پیداواری سہولیات کو بڑھانے کے لئے اسٹریٹجک سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایل سی آئی پاکستان میں سوڈا ایش اور سوڈیم بائی کاربونیٹ کا بڑا فراہم کنندہ ہے اور مشرق وسطی، جنوبی ایشیا، افریقہ اور مشرقی ایشیا میں مختلف معروف گلاس، ٹیکسٹائل اور ڈٹرجنٹ انڈسٹریز کا ترجیحی سپلائر ہے۔

ہمارے حل

درج ذیل صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے

  • شیشہ

  • کاغذ

  • سلیکیٹ

  • ڈٹرجنٹ

  • ٹیکسٹائل

  • کیمیکلز

  • جانوروں کی خوراک

  • ٹینریز

  • بیکنگ

پیداواری صلاحیت

ایل سی آئی کے سوڈا ایش پلانٹ کی جڑیں 1944 میں تلاش کی جاسکتی ہیں، جب پہلی بار تجارتی پیداوار شروع ہوئی تھی۔ 560,000 ٹی پی اے کی موجودہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ، ہم اپنے اسٹیک ہولڈرز کو طویل مدتی قدرفراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے تصدیق

ہمارے صارفین اور شراکت دار، ہمارے ساتھ شراکت داری کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ یہ بہت کچھ بتاتا ہے – ہم اپنے بارے میں جو کچھ بھی کہہ سکتے ہیں،اس سے کہیں زیادہ۔ دیکھئے کہ وہ ہمارے ساتھ اپنے تجربے کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔

کیپٹن پی کیو

”ہمیں کئی سالوں سے لکی کور انڈسٹریز کے سوڈا ایش بزنس کے ساتھ کام کرنے پر مسرت ہے اور میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ان بہترین سپلائرز میں سے ایک ہیں، جن کے ساتھ ہمیں کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ان کی مصنوعات اعلی معیار کی ہیں اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ہم مکمل طور پر مطمئن رہیں، مستقل طور پرتوقع سے بڑھ کر کارکردگی دکھاتے ہیں۔جو چیز انہیں ممتاز کرتی ہے،وہ ان کی غیرمعمولی کسٹمر سروس اور ہمارے ساتھ ان کا قائم کردہ شاندار تعلق ہے۔“

اکبر سیفی

ایگزیکٹو ڈائریکٹر

یونی لیور پاکستان

”لکی کور انڈسٹریز کا یونی لیور کے ساتھ طویل عرصے سے تعلق ہے جو 10 سال سے زائد پر محیط ہے۔ خدمات اور معیار پر ان کی توجہ بے مثال ہے،وہ اپنے معمول سے ہٹ کر بھی ہماری بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔لکی کور انڈسٹریز کی مسلسل بہتری کے لیے کاوشیں اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ ان کی مصنوعات عالمی معیارکے مطابق ہوں۔“

اسامہ ضیاء

سپلائی پلانر  -  ہوم کیئر ڈویژن

ہم سے رابطہ کریں

عامر صغیر چوہدری

وائس پریذیڈنٹ کمرشل

سوڈا ایش بزنس

عاصم قیصر

ہیڈ آف ٹیکنیکل

سوڈا ایش بزنس

عمران افضل چوہدری

منیجر سپلائی چین

سوڈا ایش بزنس

انس سکندر

منیجر مارکیٹ ریسرچ

سوڈا ایش بزنس