ہمارے لوگ ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، ہم ان کی زندگیاں بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور انھیں ایل سی آئی لرننگ اکیڈمی، امپیکٹ اور کور کنیکٹ جیسے اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے ایسا ماحول فراہم کر رہے ہیں جو ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے موزوں ہے۔
ہم ہاہمی فرق سراہنے کے عزم پر یقین رکھتے ہیں - جہاں تنوع جدت کو جنم دیتا ہے، شمولیت بااختیار بناتی ہے، اورہرآوازایک پائیداراثرچھوڑتی ہے۔
"میرے LCI میں سفر کے سب سے نمایاں پہلوؤں میں سے ایک مختلف شعبوں اور کاروباری ڈویژنز میں ترقی کا موقع رہا ہے۔ میں نے فنانس کے شعبے میں فارماسیوٹیکلز بزنس سے آغاز کیا، پھر سپلائی چین میں منتقل ہوا اور آج میں کیمیکلز بزنس سیگمنٹس کے کمرشل آپریشنز کی قیادت کر رہا ہوں۔ ہر قدم متحرک، چیلنجنگ اور بے حد فائدہ مند رہا ہے۔
LCI کو واقعی منفرد بنانے والی چیز کراس فنکشنل تبادلوں اور قائدانہ صلاحیتوں کو نمو دینے کا اس کا مضبوط عزم ہے۔ مدد اور مسلسل سیکھنے کے اس کلچر نے میرے اسکلزسیٹ کو وسعت دینے، ایک جامع کاروباری نقطہ نظر کو تشکیل دینے اور مجھے ایک نئے شعبے میں داخل ہونے کے قابل بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ کوئی جنرل مینجمنٹ رول نبھانے کی میری دیرینہ خواہش کو پروان چڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے۔"
"بچے کی ولادت کی رخصت کے بعد کام پر واپس آنا ابتدا میں مشکل محسوس ہوتا تھا، لیکن LCI کے گرمجوش، خاندان جیسے ماحول نے اسے بہت آسان بنا دیا۔ یہاں میرا سفر ترقی، معنی خیز تجربات اور کام و زندگی کے توازن سے بھرپور رہا ہے۔ LCI مجھے ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں سطحوں پر کامیاب ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ ترقی کرنے اور تعلق محسوس کرنے کی جگہ تلاش کر رہے ہیں، تو LCI وہ جگہ ہے جہاں آپ کا سفر شروع ہوتا ہے۔"
ایل سی آئی ایک ایسے ورک پلیس کلچر کو اپناتا ہے جو ٹیم کے ہر رکن کی قدر کرنے پر مبنی ہے۔ ہم حقیقی تعلقات کو ترجیح دیتے ہیں، انفرادی شراکتوں کو تسلیم کرتے ہیں اور ایک ایسا ماحول بناتے ہیں جہاں ہر رکن خود کو اہم محسوس کرتا ہے۔
Praise (ستائش) LCI کا ایک ایسا اقدام ہے جو صارف۔دوست ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے کام کی جگہ پر ساتھیوں کی کاوشیں تسلیم کرنے اور انہیں سراہنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ منیجرز اور ساتھی، ٹیم ممبرز کو پوائنٹس دے سکتے ہیں، جنہیں بعد میں شاندار تحائف میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔۔ یہ نظام قدردانی کی ایک ثقافت کو فروغ دیتا ہے جو درجہ بندی سے بالاتر ہے۔