لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ ایک ترجیحی شراکت دار کے طور پر پائیدار ترقی کے ذریعے ایک مستحکم مقامی و بین الاقوامی مقام بنانے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے قدرمیں اضافہ کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔
بہترین حل کے ذریعے سماجی و اقتصادی تانے بانے میں زندگیوں کو بہتر بنانا۔
ہمارے ڈی این اے میں شامل، ہماری اقدار ہمارا تعارف کراتی ہیں۔یہ صارفین، سپلائرز، ہمارے اپنے لوگوں اور وسیع تر دنیا کے ساتھ معاملات میں ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔ہماری وسعت پذیر دنیا میں، ہماری اقدار مستقل طور پر قائم رہتی ہیں۔
ہم اپنے صارفین کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں اور ان کی ضروریات ہی ہماری کائنات کا مرکز ہیں - ہمارا وجود انہی کی وجہ سے ہے۔
اخلاقی اور ذمہ دارانہ طرز عمل ہی کام کرنے کا ہمارا لائسنس ہے۔ تمام معاملات میں غیر متزلزل دیانت داری ہمارے ڈی این اے کی بنیادہے۔ ہم اپنے ضابطہ اخلاق اور اقدارکی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ”عدم برداشت“ کی پالیسی رکھتے ہیں۔
تبدیلی کے چیلنجوں اور نئے اور موجودہ مواقع سے عہدہ برآ ہونے کے لئے ہمیں مسلسل بہتر، اسمارٹ اور آسان حل کے ساتھ سامنے آنے کی ضرورت ہے۔
ہماری کامیابی کی بنیاد ہمارے لوگوں کے کثیر الجہتی اثرات پر رکھی گئی ہے۔ لوگوں کے لئے ہمارا جذبہ ہمیں ان کی توانائیوں کو بروئے کار لانے، ان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے، ان کی فلاح و بہبود کا بندوبست کرنے اور سب سے اہم بات یہ کہ ترقی اور فروغ کے لئے سازگار، سیکھنے کا ماحول پیدا کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
ہم مسلسل نمو اور پائیدار قدر فراہم کرتے ہیں تاکہ ہمارے شیئرہولڈرز، ملازمین، سپلائرز، صارفین اور ان کمیونٹیز کو فائدہ پہنچے جن میں ہم کام کرتے ہیں۔