الکلائی اینڈ کیمیکل کارپوریشن آف انڈیا (ACCI) کے ایک حصے کے طور پر کھیوڑہ میں سوڈا ایش کی پروڈکشن کے لیے اپنی پہلی مینوفیکچرنگ سائٹ قائم کی۔
الکلائی اینڈ کیمیکل کارپوریشن آف انڈیا(ACCI) سے سوڈا ایش پلانٹ کے آپریشنز حاصل کرنے کے لیے دی کھیوڑہ سوڈا کمپنی لمیٹڈ کے نام سے بطورایک لمیٹڈکمپنی قیام عمل میں آیا۔
دی کھیوڑہ سوڈا کمپنی کا نام تبدیل کر کے آئی سی آئی پاکستان مینوفیکچررز لمیٹڈ رکھا گیا۔
شیخوپورہ میں 12,000 ٹن کی پیداواری گنجائش کے ساتھ پولیئسٹر پلانٹ کا قیام۔
نام تبدیل کرکے آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کردیا گیا۔
سوڈا ایش پلانٹ کی گنجائش میں 50,000 ٹن کا اضافہ کیا۔
پورٹ قاسم، کراچی میں پی ٹی اے پلانٹ کا قیام عمل میں آیا۔ پی ٹی اے کے کاروبار کو 2000ء میں ایک الگ ادارہ بنانے کے لیے علیحدہ کردیا گیا۔
پولیئسٹر پلانٹ کی گنجائش میں 44,000 ٹن کا اضافہ کیا۔
اکزو نوبل، جو دنیا کی سب سے بڑی کوٹنگز اینڈ کیمیکلز کمپنیوں میں سے ایک ہے، حتمی ہولڈنگ کمپنی بن گئی۔
یونس برادرز گروپ (YBG) نے اکزو نوبل سے کمپنی کے 75.8% حصص حاصل کرلیے۔
نئی بلیو پرل کارپوریٹ شناخت، وژن اور اقدار کا اجراء کیا۔
نیوٹری کو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں ایکویٹی سرمایہ کاری کے ذریعے نیوٹریشن ڈسٹری بیوشن بزنس کا آغاز کیا۔
سیرین فارماسیوٹیکلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا حصول مکمل کیا۔
ماسٹر بیچز کی مینوفیکچرنگ کا آغاز کیا اور تجارتی آپریشنز شروع کیے۔
ریفائنڈ سوڈیم بائی کاربونیٹ (RSB) کی پیداواری گنجائش میں14,000 ٹی پی اے کی توسیع مکمل کی، جس سے RSB کی کل پیداواری صلاحیت 54,000 ٹی پی اے ہوگئی۔
مینوفیکچرنگ فیسلٹی، بعض مصنوعات اور متعلقہ ٹریڈ مارکس کے لیے Pfizer Pakistan Limitedاور Pfizer گروپ کی متعلقہ کمپنیوں کے ساتھ اثاثہ خریداری مکمل کی۔
اسٹاک کی تقسیم(اسٹاک اسپلٹ) مکمل کی گئی، جس کے تحت عام شیئرز کی فیس ویلیو10/- روپے فی شیئر سے کم کر کے 2/- روپے فی شیئر کر دی گئی۔