چیئرمین
جناب محمد سہیل ٹبہ، پاکستان کے معروف کاروباری رہنماؤں میں شامل ایک نمایاں انسان دوست شخصیت ہیں، YBG برانڈکے تحت کاروباری اداروں اور ایکسپورٹ ہاؤسز کے ایک بڑے گروپ کی قیادت کرتے ہیں۔ مختلف شعبوں جیسے ٹیکسٹائل، سیمنٹ، توانائی، تفریح، رئیل اسٹیٹ اور فلاحی کاموں میں ان کی ماہر قیادت نے تین دہائیوں سے زیادہ کے عرصے میں اپنے گروپ اور ملک کے لیے متعدد اعزازات اوربہت ستائش سمیٹی ہے۔
گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، لکی نٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے، انہوں نے YBG کو مقامی اور عالمی سطح پرشہرت دلائی۔ ان کی زیرقیادت ترقی پذیر صنعتوں اور مینوفیکچرنگ اداروں نے 15,000 سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں اور معیشت کے اہم محرکات میں شامل ہیں۔
جناب سہیل ٹبہ،چیئرمین لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈنے 2012 میں لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ کے بورڈمیں نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر آغاز کیا اور 2014 میں کمپنی کے چیئرمین مقرر ہوئے۔ وہ نیوٹری کو موریناگا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے بھی چیئرمین ہیں، جوبچوں کے دودھ کی جدید ترین پیداواری سہولت ہے، جو پاکستان میں موریناگا ملک انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ اور یونی برانڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کی گئی۔ جناب ٹبہ کی قیادت، ذاتی ساکھ اور مضبوط انٹرپرسنل مہارتیں اس مشترکہ منصوبے کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
جناب ٹبہ کی بے پناہ توانائی، ان کا وژن اورروایت سے ہٹ کر سوچنے کی صلاحیت نے لکی ون مال تخلیق کیا، جو ہر طبقے کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔
ان کا وژن بچوں کے لیے ایک عالمی معیار کی تفریحی سہولت فراہم کرنا تھا جو لکی ون مال میں ''ونڈر لینڈ'' کی صورت میں حقیقت میں ڈھل گیا۔
یونس انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین اور لکی انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ، لکی ون (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے CEO ہونے کے علاوہ، وہ لکی سیمنٹ لمیٹڈ، لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ اور کئی دیگر کمپنیوں کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ جناب ٹبہ کی کاروباری کمیونٹی میں مضبوط سماجی موجودگی نے انہیں اطالوی ترقیاتی کونسل کا بانی رکن اور پہلا نائب صدر بنا دیا۔ وہ پاکستان کے تعلیمی منظرنامے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ٹیکسٹائل انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے بورڈ آف گورنرز میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس سے پہلے انہوں نے ہمدرد یونیورسٹی کے بورڈ میں بھی خدمات انجام دیں۔
کمیونٹی کی خدمت کے لیے متحرک، جناب ٹبہ بطور ڈائریکٹر عزیز ٹبہ فاؤنڈیشن، ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں، یہ فاؤنڈیشن ٹبہ ہارٹ اور کڈنی انسٹیٹیوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی منصوبے بھی چلاتی ہے۔ جناب ٹبہ کی کمیونٹی کی خدمت کے لیے عزم نے سرکاری ہسپتالوں کے بچوں کے ایمرجنسی رومز کو تبدیل کر دیا ہے۔ وہ 2012 میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن پاکستان کے بانی ٹرسٹی بنے۔ سندھ اور بلوچستان کے صحت کے شعبے میں ان کی شراکت نے چائلڈ لائف ایمرجنسی رومز میں 3.1 ملین بچوں اور چائلڈ لائف کلینکس میں 4.7 ملین بچوں کے علاج کی صورت میں ثمرات دکھائے ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں، چائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور آج سندھ اور بلوچستان کے کم وسائل والے ہسپتالوں میں 10 جدید ایمرجنسی رومز مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔
وائس چیئرمین
جناب محمد علی ٹبہ 2005 میں اپنے مرحوم والد کی جگہ لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو بنے۔وہ یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (YTM) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں، جو ایک جدید ہوم ٹیکسٹائل آپریشن ہے جس کی ذیلی کمپنیاں شمالی امریکہ اور یورپ میں ہیں۔وہ لکی موٹرز کارپوریشن (LMC) اور لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (LEPCL) کے چیئرمین ہیں اور ایل سی آئی پاکستان لمیٹڈ کو اس کے وائس چیئرمین کے طور پر اسٹریٹجک قیادت فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جناب محمدعلی ٹبہ نے 1991 میں اپنے خاندانی یونس برادرز گروپ (YBG) کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔ YBG پاکستان کے ممتاز کاروباری اداروں میں سے ایک ہے، جس کی دلچسپیاں تعمیراتی مواد، کیمیکلز، ادویات، توانائی، ٹیکسٹائل، آٹوموٹیو اور رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ تک پھیلی ہوئی ہیں۔
وہ پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (PTC) کے چیئرمین ہیں، جو ایک تھنک ٹینک، ایڈووکیسی اور تحقیق پر مبنی ادارہ ہے اور آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (APCMA) کے بھی چیئرمین ہیں،جو پاکستان میں سیمنٹ تیار کرنے والوں کا ریگولیٹری ادارہ ہے۔ ماضی قریب میں، وہ بزنس ایڈوائزری فورم ’پاکستان بزنس کونسل ‘(PBC) کے چیئرمین رہ چکے ہیں
محمدعلی ٹبہ نے متعدد کمیونٹی ویلفیئر پروجیکٹس میں شمولیت اختیار کی ہے اور کئی معروف یونیورسٹیوں، اداروں اور فاؤنڈیشنز کے بورڈ آف گورنرز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ غیر منافع بخش تنظیم عزیز ٹبہ فاؤنڈیشن (ATF) کے وائس چیئرمین ہیں۔فاؤنڈیشن ایک غیر منافع بخش ادارہ چلاتی ہے جو سماجی بہبود، تعلیم، صحت اور رہائش کے شعبوں میں وسیع پیمانے پر کام کر رہا ہے۔ فاؤنڈیشن کراچی میں دو جدید ترین ہسپتال چلاتی ہے: 170 بیڈز کا ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (THI)، جو ایک مخصوص کارڈیک کیئر ہسپتال ہے اور 100 بیڈز کا ٹبہ کڈنی انسٹی ٹیوٹ (TKI)، ایک خصوصی ادارہ، جو نیفرو۔یورولوجیکل بیماریوں کے لیے جامع علاج فراہم کرتا ہے۔
سماجی ترقی کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات اور شراکت کے اعتراف میں ورلڈ اکنامک فورم (WEF) نے 2010 میں جناب سہیل ٹبہ کو نوجوان عالمی رہنما (YGL) کا اعزازعطا کیا۔ انہیں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے 2013-2012 کے لیے '' بزنس مین آف دی ایئر''گولڈمیڈل دیا گیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ حکومت پاکستان نے 2018 میں جناب سہیل ٹبہ کو ستارہ امتیاز سے نوازا۔
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر
29 اپریل 2014 کو لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر مقرر ہونے والے جاوید یونس ٹبہ کو ٹیکسٹائل صنعت میں وسیع تجربہ حاصل ہے اور وہ اس وقت لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر ہیں۔ان کی انتھک کوششوں نے انہیں برآمدات اور پیداواری سرگرمیوں میں گہری بصیرت اور مہارت حاصل کرنے میں مدددی۔ وہ یونس برادرز گروپ (YBG) کے ٹیکسٹائل کے معاملات کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں اور لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کو پاکستان کی ایک ممتاز ٹیکسٹائل کمپنی میں تبدیل کر دیا ہے۔ لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ پاکستان کے پانچ بڑے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان میں شامل ہے اور ان کی قیادت اور رہنمائی میں ٹیکسٹائل صنعت میں تیز رفتار توسیع اور تنوع کی کہانی لکھی گئی ہے۔ جناب جاوید یونس ٹبہ یونس برادرز گروپ کے نائب صدر بھی ہیں۔
وہ لکی سیمنٹ لمیٹڈ، گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور لکی موٹرز کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ اور متعلقہ ذیلی کمیٹیوں میں شامل ہیں۔ وہ ان کمپنیوں کے وژن، حکمت عملی اور انتظامی ڈھانچوں کی تشکیل میں شامل ہیں۔
جناب جاوید یونس ٹبہ ریئل اسٹیٹ پروجیکٹ لکی ون کے بھی منتظم ہیں، جو پاکستان کا سب سے بڑا مال ہے۔ لکی ون کو اس وقت ایک کثیر الجہتی، اپنی نوعیت کا پہلا ریجنل شاپنگ مال قرار دیا جا رہا ہے جس نے پاکستان میں خریداری کے تجربے میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔
جناب جاوید یونس ٹبہ کمیونٹی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں بھی وسیع پیمانے پر مشغول ہیں، جن میں عزیز ٹبہ فاؤنڈیشن (اے ٹی ایف) شامل ہے۔یہ فاؤنڈیشن سماجی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور رہائش کے میدان میں وسیع پیمانے پر کام کرتی ہے۔ وہ ینگ پریذیڈنٹ آرگنائزیشن (YPO) کے بھی رکن ہیں۔
نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر
28 دسمبر 2012 کولکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ(اس وقت آئی سی آئی پاکستان مینوفیکچررز لمیٹڈ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر مقرر ہونے والی مسز امینہ عبدالعزیز باوانی، ارلی ایئرز ایجوکیشن میں پوسٹ گریجویٹ ہیں اور انہیں تعلیم کے شعبے میں 10 سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ YBG میں ایک اہم نگراں کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان کے پاس کسٹمرریلیشنز اورسیلز میں تجربہ کے ساتھ متنوع مہارت کا سیٹ ہے۔ وقت کے ساتھ، وہ تفصیلات پراپنی توجہ اور بے مثال کمیونیکیشن اسکلز کے لیے مشہور ہو گئیں۔ وہ مختلف خیراتی اداروں کے بورڈزمیں بھی شامل ہیں جو پاکستان کے نادار لوگوں کی طبی اور تعلیمی ضروریات کے لیے کامیابی سے فنڈز جمع کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ مسز باوانی Y.B. پاکستان لمیٹڈ اور لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بورڈ میں بھی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتی ہیں۔
چیف ایگزیکٹو
آصف جمعہ نے 1983 میں لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ (اس وقت آئی سی آئی پاکستان مینوفیکچررز لمیٹڈ) کے ساتھ کارپوریٹ سیکٹر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، ان کے پاس سینئر کمرشل اور لیڈرشپ کردار میں 30 سال سے زیادہ کا وسیع تجربہ ہے۔لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ اورپھر پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈمیں ابتدائی سال گزارنے کے بعد جناب جمعہ کو 2007 میں ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔وہاں تقریباً چھ سال خدمات انجام دینے کے بعد وہ فروری 2013 میں لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹو کے طور پر واپس آئے۔
جناب آصف جمعہ نے بوسٹن یونیورسٹی سے ترقیاتی معاشیات میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی، وہ امریکی بزنس کونسل کے صدر، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے صدر اور فارما بیورو کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے نیشنل انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈاور اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ میں بھی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں اورحکومت پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رہے ہیں۔جناب جمعہ سسٹمز لمیٹڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے بورڈ میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔
وہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں اور ڈیوک آف ایڈنبرا کے ایوارڈز پروگرام کے ٹرسٹی بھی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر (IVSAA) کے بورڈ میں بھی خدمات انجام دیں۔ جناب جمعہ INSEAD اور ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ڈیولپمنٹ پروگراموں میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔
آزاد ڈائریکٹر
سید محمد شبر زیدی کو مئی 2020 میں آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں آزاد ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا۔ وہ پیشے کے اعتبار سے ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں، انہوں نے مئی 2019 سے اپریل 2020 تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 26ویں چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں اور سندھ حکومت کے لیے 2013 کے نگراں سیٹ اپ میں وزیربرائے خزانہ، ریونیو اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے طور پر بھی کام کیا۔
جناب زیدی 2002 میں وفاقی حکومت کی ٹاسک فورس فار ریفارم آف ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے رکن تھے اور انہوں نے رپورٹ بھی تحریر کی۔ وہ اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی کے ریٹائرڈ سینئر پارٹنر ہیں اورسیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کمیٹی برائے کارپوریٹ انڈسٹریل ری ہیبلیٹیشن ریفارمز اور اقتصادی مشاورتی کونسل کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں اور 2006-2005 کے دوران ادارے کے صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، جناب زیدی بین الاقوامی فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کی ترقی پذیر ممالک کی کمیٹی کے رکن، جنوبی ایشیائی فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس کے صدر، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کے بانی ڈائریکٹر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مرکزی آڈٹ کمیٹی کے رکن اور 2015-2012 تک کراچی اسٹاک ایکسچینج لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی رہے ہیں۔
فلاحی خدمات کے حوالے سے جناب زیدی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کے ٹرسٹی اور لیاقت نیشنل ہسپتال اور کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ (کے ایس بی ایل) کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں۔ انہوں نے کتابیں بھی لکھی ہیں، جن میں 'A Journey for Clarity' اور'Pakistan: Not a Failed State' شامل ہیں۔
آزاد ڈائریکٹر
جناب عارف الاسلام نے اپریل 2024 میں آزاد ڈائریکٹر کے طور پر بورڈ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ایک سینئر بینکر ہیں جن کے پاس بحرین اور پاکستان کے مختلف بینکوں میں خدمات کی انجام دہی کا 37 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ جناب عارف الاسلام نے 1983 میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس ان انگلینڈ اینڈ ویلزسے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی حیثیت سے سندحاصل کی اور اپنے بینکنگ کیریئر کے آغاز سے پہلے KPMG (سابقہ پیٹ ماروک مچل اینڈ کمپنی) کے لندن دفتر میں کام کیا۔ وہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر بھی ہیں۔
اس سے پہلے، جناب عارف الاسلام میزا ن بینک کے ڈپٹی سی ای او تھے، یہ عہدہ انہوں نے 25 سال تک سنبھالا اور 2024 میں بینک سے ریٹائر ہوئے۔ اپنے دور میں، ان کی شراکت نے میزا ن بینک کو ملک کے ممتاز اسلامی بینک میں تبدیل کر دیا۔ انہوں نے پاکستان کی معروف اثاثہ منیجمنٹ کمپنی، المیزا ن انویسٹمنٹ منیجمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ کے چیئرمین کے طور پر بھی 17 سال خدمات انجام دیں۔ جناب عارف الاسلام اس وقت ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ میں شامل ہیں۔
چیئرمین
رکن
رکن
رکن
رکن
رکن
رکن
چیئرمین
رکن
چیف ایگزیکٹو
آصف جمعہ نے 1983 میں لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ (پہلے آئی سی آئی پاکستان مینوفیکچررز لمیٹڈ) کے ساتھ کارپوریٹ سیکٹر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا، ان کے پاس سینئر کمرشل اور لیڈرشپ کردار میں 30 سال سے زیادہ کا وسیع تجربہ ہے۔لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ اورپھر پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈمیں ابتدائی سال گزارنے کے بعد جناب جمعہ کو 2007 میں ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔وہاں تقریباً چھ سال خدمات انجام دینے کے بعد وہ فروری 2013 میں لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹو کے طور پر واپس آئے۔
جناب آصف جمعہ نے بوسٹن یونیورسٹی سے ترقیاتی معاشیات میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کی، اور وہ امریکی بزنس کونسل کے صدر، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (OICCI) کے صدر اور فارما بیورو کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے نیشنل انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈاور اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ میں بھی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں اورحکومت پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ (BOI) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رہے ہیں۔جناب جمعہ سسٹمز لمیٹڈ اور پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے بورڈ میں بھی خدمات انجام دیتے ہیں۔
وہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) کے بورڈ آف گورنرز کے رکن ہیں اور ڈیوک آف ایڈنبرا کے ایوارڈز پروگرام کے ٹرسٹی بھی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر (IVSAA) کے بورڈ میں بھی خدمات انجام دیں۔ جناب جمعہ INSEAD اور ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ڈیولپمنٹ پروگراموں میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔
چیف فنانشل آفیسر
عاطف ابوبکر چیف فنانشل آفیسر ہیں۔ 2015 میں شمولیت کے بعد، عاطف نے لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ میں کارپوریٹ فنانس کے شعبے میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کیا ۔
عاطف کا کارپوریٹ کیریئر 20 سال سے زیادہ کا ہے، جس میں مینجمنٹ رپورٹنگ، بجٹنگ، رسک مینجمنٹ، ٹریژری اور ٹیکس کے تمام شعبوں میں مہارت شامل ہے۔ LCI میں شمولیت سے پہلے، عاطف ”ایس سی جانسن اینڈ سنز آف پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ “کے چیف فنانشل آفیسر اور اینگرو کارپوریشن میں مختلف قائدانہ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
عاطف انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔
چیف لیگل آفیسر اور کمپنی سیکرٹری
لیلیٰ بھاٹیہ باوانی، لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ کی چیف لیگل آفیسر اور کمپنی سیکرٹری ہیں۔ انہوں نے 2016 میں لیگل کاؤنسل کے طور پر شمولیت اختیار کی اور تب سے کمپنی کے روزمرہ کے عملی معاملات اور اسٹریٹجک فیصلوں میں فعال طور پر شامل رہی ہیں۔
اس سے پہلے لیلیٰ نے موقر قانونی فرموں میں اور ان ہاؤس کاؤنسل کے طور پر بھی کام کیا، جن میں#حب پاور کمپنی لمیٹڈ میں بطورلیگل منیجر اور حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ میں بطور کمپنی سیکرٹری خدمات کی انجام دہی شامل ہے۔
بی پی پی لاء اسکول، لندن سے بیرسٹر ایٹ لاء کی ڈگری حاصل کرنے والی لیلیٰ نے یونیورسٹی آف برمنگھم سے ایل ایل بی مکمل کیا اور بابسن کالج، میساچوسٹس، امریکہ سے بیچلر آف سائنس (بی ایس سی) کی ڈگری بھی حاصل کی۔ اس کے علاوہ، ان کے پاس پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کا ڈائریکٹر ایجوکیشن کا سرٹیفکیٹ بھی ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر سوڈا ایش بزنس
عمر مشتاق سوڈا ایش بزنس کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔ تین دہائیوں سے زیادہ کے کیریئر کے ساتھ، عمر نے بڑے پیمانے پر پلانٹ آپریشنزکی پیچیدگیوں کو سمجھنے اور بڑی ٹیموں کو مہارت سے منظم کرنے میں وسیع تجربہ حاصل کیا ہے۔
عمر نے دسمبر 1999 میں سوڈا ایش بزنس کے لیے شفٹ منیجر کے طور پر لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ میں اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اس کمپنی میں متعدد کردار ادا کیے، جن میں ایچ ایس ای، پلانٹ،پروڈکشن اور آپریشنز کے شعبے شامل ہیں۔ ایل سی آئی میں اپنی میعاد کے دوران، انہوں نے اہم سرمایہ کاری اور پلانٹ کی توسیع کے منصوبوں کی قیادت کی، جو آپریشنل کارکردگی اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے متعدد پروڈکٹ لائنز میں مرکوز تھے، نیز ایسے اقدامات کیے جو بزنس کی طویل مدتی پائیداری اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے تھے۔ ایل سی آئی میں شمولیت سے پہلے، عمر نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور پیکجز لمیٹڈ کے ساتھ وابستہ تھے۔ اس وقت، وہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ (جی آئی کے آئی) کی صنعتی مشاورتی کمیٹی کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اپنے پیشہ ورانہ عزم کے علاوہ، عمر کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے منصوبوں میں بھی مشغول ہیں اور کھیوڑہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ ان میں متعدد ماحولیاتی اور کمیونٹی ہیلتھ کیئر منصوبوں کی قیادت کرنا اور نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبوں کی معاونت کرنا شامل ہے۔
عمر نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے کیمیکل انجینئرنگ میں بیچلر زکی ڈگری حاصل کی اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (ایل یو ایم ایس) سے ایم بی اے کیا۔ انہوں نے سنگاپور کے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈیولپمنٹ (آئی ایم ڈی) کیمپس سے ہائی پرفارمنس لیڈرشپ کی سند بھی حاصل کی ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پولیئسٹر بزنس
رضوان افضل چوہدری پولیئسٹر بزنس کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں۔ تکنیکی اور تجارتی دونوں شعبوں میں مہارت کے ساتھ، ان کا کیریئر 27 سالوں پر محیط ہے اور مضبوط لیڈرشپ اور اسٹریٹجک مینجمنٹ سے عبارت ہے۔
انہوں نے 1996 میں پولیئسٹر ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ میں لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ کے ساتھ اپنی رفاقت کی شروعات کی۔ تب سے انہوں نے کمپنی کے متعدد کاروباری اداروں میں مختلف عہدوں پر کام کیاہے، جن میں نیشنل سیلز منیجر، مارکیٹنگ اور ٹیکنیکل منیجر، بزنس منیجر، کمرشل منیجر اور وائس پریذیڈنٹ کمرشل شامل ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے مستقل طور پر اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدر فراہم کی ہے۔
اپنے پیشہ ورانہ مشاغل کے علاوہ، رضوان نے پاکستان کی پولیئسٹر فائبر انڈسٹری کی نمائندگی عالمی سطح پر کی ہے۔ مزید برآں،وہ بین الاقوامی فورمز مثلاً ایشین کیمیکل فائبر انڈسٹریز فیڈریشن (اے سی ایف آئی ایف) اور چائنا انٹرنیشنل مین میڈ فائبرز کانفرنس (سی آئی ایم ایف سی) میں باقاعدگی سے شریک ہوتے رہے ہیں ۔
رضوان نے یونیورسٹی آف بولٹن، انگلینڈ سے ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی میں بیچلر آف سائنس (آنرز) کی ڈگری حاصل کی ہے اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (ایل یو ایم ایس) سے ایگزیکٹو ایم بی اے بھی کیا ہے۔ ان کی تعلیمی کامیابیوں میں ایک گولڈ میڈل اور ڈین کی اعزازی فہرست میں شمولیت کا اعزازبھی شامل ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر فارماسیوٹیکلز بزنس
عاطف آئی صدیقی تبدیلی لانے والے رہنما ہیں جن کے پاس دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ ہے اور وہ فارماسیوٹیکل، کنزیومر ہیلتھ کیئر اور غذائیت کے شعبوں کی ترقی میں رہنمائی کر رہے ہیں۔ ان کا کیریئر ایمرجنگ اور ڈیویلپڈ مارکیٹوں میں اہم رولز پر مشتمل رہاہے، جہاں انہوں نے عملی مہارت، ریگولیٹری نیوی گیشن اور کاروباری کایاپلٹ کے ذریعے مسلسل اسٹریٹجک نتائج فراہم کیے ہیں۔
عاطف کا سفر مقامی بصیرت اور عالمی تجربے کا منفرد امتزاج پیش کرتا ہے، جس میں سوئٹزرلینڈ کے باسل میں ایبٹ کے عالمی ہیڈکوارٹر میں گزارا گیا وقت بھی شامل ہے۔ انہوں نے ریسرچ برانڈز، برانڈڈ جینرکس، اوور دی کاؤنٹر مصنوعات اور میچوربرانڈز کی لائف سائیکل مینجمنٹ اسٹریٹجیز کے ذریعے تجارتی کامیابی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہیں نئی پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ اور مشترکہ منصوبوں سے فائدہ اٹھانے میں بھی مہارت حاصل ہے، جس کی ایک مثال ”نیوٹری کو پاکستان“ میں ان کی مؤثر قیادت ہے جو کہ’ موری ناگا ملک ،جاپان‘ کے ساتھ شراکت داری ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر، عاطف اپنے وسیع پس منظر کو سیلز، مارکیٹنگ اور برآمدات میں استعمال کرتے ہوئے اہم کاروباری افعال کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔ انہیں مارکیٹ کی تبدیلیوں کی پیش گوئی کرنے، جدت کو فروغ دینے اور متحرک ماحول میں کامیاب ہونے والی مستعد تنظیمیں بنانے کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے۔
عاطف کے پاس ایم بی اے کی ڈگری ہے اور انہوں نے INSEAD، میکویری بزنس اسکول اور کیلوگ اسکول آف مینجمنٹ میں ایگزیکٹو پروگرامز کے ذریعے اپنی قائدانہ مہارت کو مزید ترقی دی ہے۔ حکمت عملی کے حامل ایک سوچنے والے شخص کے طور پر، جو لوگوں کو اولین ترجیح دیتے ہیں،وہ ٹیموں کو بااختیار بنانے، قدر فراہم کرنے اورانڈسٹری کی بہترین کارکردگی کے لیے اعلیٰ معیارمتعین کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
چیف آپریٹنگ آفیسر کیمیکلز اور ایگری سائنسز بزنس
نعمان شاہد افضل کیمیکلز اور ایگری سائنسز بزنس کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں، جن کے پاس کمرشل اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں 29 سال سے زائد کا مضبوط لیڈرشپ اور اسٹریٹجک مینجمنٹ کا تجربہ ہے۔ انہوں نے 2019 میں پولیئسٹر بزنس کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے طور پر لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی۔ ان کی قیادت میں کمپنی نے ریکارڈ ٹاپ اینڈ باٹم لائن نتائج فراہم کیے اور پاکستان میں پہلی قابل شناخت، ری سائیکل شدہ اسٹیپل فائبر جیسی جدید مصنوعات متعارف کرائیں۔
نعمان کا کیریئر پراکٹر اینڈ گیمبل پاکستان سے شروع ہوا، جہاں انہوں نے مینوفیکچرنگ میں اپنی مہارت کو نکھارا اور 14 سال کی مدت میں مختلف سینئر سپلائی چین اور کسٹمر سروس عہدوں تک ترقی کی۔ ان کا پیشہ ورانہ سفر انہیں مختلف جغرافیائی خطوں جیسے روس، سعودی عرب اور رومانیہ لے گیا، جس نے ان کے عالمی نقطہ نظر کو مزید بہتر بنایا۔
2008 میں، نعمان نے دبئی میں ریکٹ بینکائزر میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہوں نے ریجنل سپلائی چین ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (MENA) کے 26 سے زائد ممالک کے سپلائی آپریشنز کی نگرانی کی۔ 2013 میں برٹش امریکن ٹوبیکو منتقل ہوتے ہوئے انہوں نے مینوفیکچرنگ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں اور بعد میں سپلائی چین سروسز کے ایریا ہیڈ کی ذمہ داری سنبھالی۔
نعمان کی ہمہ جہتی صلاحیتوں نے انہیں ٹی سی ایس میں بھی پہنچایا، جہاں انہوں نے ان کے کارپوریٹ بزنس کے لیے کنٹری ہیڈ کا رول نبھایااور اہم اکاؤنٹس اور SMEs پورٹ فولیو کے P&L کا مکمل انتظام سنبھالا۔ اس کردارنے انہیں پاکستان کی سب سے بڑی لاجسٹکس کمپنی کی صف اول میں لا کھڑا کیا۔
نعمان نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، لاس اینجلس، امریکہ سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ماسٹر ز اور امپیریل کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، لندن سے بیچلرزکی ڈگری حاصل کی ہے۔
چیف پیپل آفیسر
حمرہ مرسل لکی کور انڈسٹریز لمیٹڈ کی چیف پیپل آفیسر ہیں۔ انہوں نے ہیومن ریسورس، چینج مینجمنٹ اورٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں 17 سال کام کیاہے، ان کا پورٹ فولیو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کے بھرپور تجربے سے مالامال ہے۔
لکی کور انڈسٹریز میں شمولیت سے پہلے حمرہ، ریکٹ کے ساتھ ایچ آر ٹرانسفارمیشن چینج ڈائریکٹر گلوبل پروسیس اینڈ ٹریننگ کے طور پر وابستہ تھیں۔ انہوں نے کوکا کولا (CCI)، BASF، GSK اور یونی لیور میں بھی اہم رول نبھائے ہیں۔
حمرہ نے کنگز کالج لندن سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور آرگنائزیشنل اینالسس میں ایم ایس سی اور بحریہ یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ (PSHRM) کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکن بھی ہیں۔