*

کیمیکلز

زندگی کی آسائشوں میں اضافہ

ایل سی آئی پاکستان میں، ہمارا کیمیکلز کا کاروبار چار متحرک ذیلی شعبوں جنرل کیمیکلز، اسپیشلٹی کیمیکلز، پولی یوریتھینز اور ماسٹر بیچز کے ذریعے صنعتی ترقی کو فروغ دیتا ہے، ان میں سے ہر ایک پاکستان کے صنعتی منظرنامے میں مؤثراور معیاری حل فراہم کرتا ہے۔

ہم انواع واقسام کے حل فراہم کرتے ہیں — بشمول پولی یوریتھینز، ٹیکسٹائل کیمیکلز، ہائی جین کیمیکلز، چپکنے والی مصنوعات، صنعتی کیمیکلز، اور ماسٹر بیچز، جو صنعتوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ 

اپنی اندرونی پیداواری صلاحیتوں کے علاوہ، ہم فخریہ طور پر اعلیٰ بین الاقوامی شراکت داروں کی مصنوعات کی ڈسٹری بیوشن بھی کرتے ہیں، جس کے ذریعے عالمی معیار کی ٹیکنالوجیز اور فارمولیشنز تک رسائی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ معیار، تکنیکی مہارت اور پائیداری کے لیے ہمارا عزم ہمیں پاکستانی معیشت کی تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔

اس مہارت اور مستحکم شراکت داری کی مدد سے ہمارے کیمیکلز کے کاروبارنے اختراعی حل کی فراہمی کے ساتھ اپنے پورٹ فولیوکو بڑھانا جاری رکھا ہے۔ کئی دہائیوں پر مشتمل صنعتی تجربے اور عالمی بصیرت کے ساتھ، ہم صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خود کو مستقل طور پر ان کے مطابق ڈھالتے رہتے ہیں۔

درج ذیل صنعتوں کو خدمات فراہم کی جاتی ہیں

  • کھیل

  • آلات

  • زراعت

  • ٹیکسٹائل

  • لچکدار پیکیجنگ

  • فائبر اور دھاگا

  • ایگرو کیمیکلز

  • پینٹ اور کوٹنگز

  • خوراک، دودھ اور گوشت

  • کنزیومر پروڈکٹس

  • صنعتی پیکیجنگ

  • ہوٹل، ریستوران اور کیفے

  • ہیلتھ کیئر

  • تعمیرات

  • تھرموویئر

  • آٹوموٹیو

  • خیمے اور ترپال

کیمیکلز ٹیکنیکل سینٹر – ایکسی لنس ان ایکشن

2018  میں ایک جدید کیمیکلز ٹیکنیکل سینٹر قائم کیا گیا تاکہ فارمولیشنز کی جانچ، تحقیق اور ترقی کی سرگرمیاں انجام دینے سے متعلق اس بزنس کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے اور ایک جدید فیسیلٹی میں سخت کوالٹی کنٹرول کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ ادارہ صارفین اور تکنیکی تربیت کے لیے بھی ایک سینٹر آف ایکسی لنس کے طور پر کام کرتا ہے۔

ہم سے رابطہ کریں

محمد ابراہیم

بزنس ہیڈ - جنرل کیمیکلز، پولی یوریتھینز اور ماسٹر بیچز

کیمیکلز اینڈ ایگری سائنسز بزنس

سلمان فاروق

بزنس ہیڈ - اسپیشلٹی کیمیکلز

کیمیکلز اینڈ ایگری سائنسز بزنس