لائٹ سوڈا ایش ایک اہم بنیادی صنعتی کیمیکل ہے، جو شیشہ، سوڈیم نمکیات، صابن، سوڈیم سلیکیٹس، ڈٹرجنٹ، بائی کاربونیٹس، گودا اور کاغذ، لوہا اور اسٹیل، ایلومینیم، صفائی کرنے والے مرکبات، واٹر سافٹننگ کیمیکلز اور ٹیکسٹائل رنگوں جیسی مصنوعات کی فکسڈ الکلی مینوفیکچرنگ میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔
لائٹ سوڈا ایش
لائٹ ایش، امونیا سوڈا پروسیس استعمال کرتے ہوئے تیار کی جاتی ہے، جسے عام طور پر سولوے پروسیس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ عام نمک اور چونا پتھروہ کلیدی خام مال ہیں، جو پروسیس کیے جاتے ہیں اور سوڈا ایش اور کیلشیم کلورائڈ میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ لائٹ سوڈا ایش ایک سفید، بے بو، یکساں پروڈکٹ ہے جس میں ماحول سے نمی جذب کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے۔
