ریفائنڈ سوڈیم بائی کاربونیٹ، جسے بیکنگ سوڈا بھی کہا جاتا ہے، مخصوص بیکری آئٹمز، ٹیکسٹائلز، کیمیکلز،اورل کیئر پروڈکٹس، ڈیوڈورائزرز اور پرسنل کیئر پروڈکٹس کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ سبزیوں کی صفائی کی ایپلی کیشنز اور میٹل بلاسٹنگ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
ریفائنڈ سوڈیم بائی کاربونیٹ اس وقت بنتا ہے، جب گیلے خام بائی کاربونیٹ کو کیلسائنڈ(calcined) کیا جاتا ہے اور یہ تحلیل ہوکرپتلے مواد(slurry) کی شکل اختیار کرلیتاہے،اس کے بعدپتلے مواد یا سلری کو فلٹر اور پالش کیا جاتا ہے۔ صاف شدہ محلول کو کاربونیٹ کرکے سوڈیم بائی کاربونیٹ کرسٹلزبنائے جاتے ہیں، جنہیں سینٹری فیوج کرکے دھویا، خشک اور پیک کیا جاتا ہے۔
Na2CO3 .nH2O : کیمیائی فارمولا
