*


بیسٹ سسٹین ایبلٹی اینڈ کارپوریٹ رپورٹ 2023
انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہونے والے سالانہ بیسٹ سسٹین ایبلٹی اینڈ کارپوریٹ رپورٹ ایوارڈز ان اداروں کو دیئے جاتے ہیں جو اپنی رپورٹنگ کے طریقہ کار میں شفافیت اور جوابدہی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھتے ہیں۔
ان نمایاں فورمز پر ایل سی آئی (LCI) کی مسلسل پذیرائی کارپوریٹ اورسسٹین ایبلٹی رپورٹنگ کے اعلیٰ معیار کے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اس سال منعقدہ تقریب کے دوران، کمپنی کو کیمیکل اورفرٹیلائزر کیٹیگری میں بہترین سسٹین ایبلٹی رپورٹ 2023 کے لیے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن اور بہترین کارپوریٹ رپورٹ 2023 کے لیے چوتھی پوزیشن سے نوازا گیا۔

(SAFA) ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس ایوارڈز
ایل سی آئی کو ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (SAFA) کی جانب سے بہترین پیش کردہ سالانہ رپورٹ (BPA) ایوارڈز 2023 میں’ ’ڈائیورسفائیڈ ہولڈنگز“ کیٹیگری میں گولڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز کمپنی کی کارپوریٹ رپورٹنگ میں عمدگی، مالی انکشافات میں شفافیت، اسٹیک ہولڈرز سے مؤثر رابطہ اور مربوط رپورٹنگ کے اعلیٰ معیار کے تسلسل کی توثیق کرتا ہے، جو جنوبی ایشیا ئی خطے میں بہترین طریقہ کار کے لیے ایک اعلیٰ معیار طے کرتی ہے۔


انٹرنیشنل سیفٹی ایوارڈز2025
ایل سی آئی کے سوڈا ایش اور کیمیکلز اینڈ ایگری سائنسز بزنس کو برٹش سیفٹی کونسل کی جانب سے انٹرنیشنل سیفٹی ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ 45 ممالک کے 874اداروں کے مقابلے میں ان بزنس یونٹس کی پیشہ ورانہ صحت، حفاظت اور بہبود کے فروغ میں نمایاں کارکردگی کوتسلیم کیا گیا۔
یہ عالمی اعزاز ایل سی آئی کو دنیا بھر میں بہترین سیفٹی مینجمنٹ رکھنے والی کمپنیوں میں شامل کرتا ہے۔ یہ ہماری قیادت کے مستقل عزم اور ٹیم کے ہر رکن کی مشترکہ لگن کی بھی عکاسی کرتا ہے، جو ہمارے HSE (ہیلتھ، سیفٹی، انوائرمنٹ) کے معیار کو برقرار رکھنے اوراسے بہتر بنانے میں اپناکردار ادا کرتے ہیں۔

سالانہ انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ
ایل سی آئی کے اینیمل ہیلتھ اور کیمیکلز اینڈ ایگری سائنسز بزنس کو نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (NFEH) کی جانب سے سالانہ انوائرمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ عطا کیا گیا۔ اینیمل ہیلتھ بزنس کو مسلسل دوسرے سال تعریفی سندبھی دی گئی۔
یہ ایوارڈ کمپنی کے آپریشنز اور تحفظ ماحول سے متعلق ضوابط کی پاسداری کے جامع جائزے کے بعد دیا گیا، جو ماحولیاتی تحفظ کے لیے کمپنی کے عزم کا اعتراف ہے۔

انوائرمنٹ، ہیلتھ اینڈ سیفٹی انٹرنیشنل ایوارڈ 2024 
ایل سی آئی کے فارماسیوٹیکلز بزنس نے پروفیشنلز نیٹ ورک اور پاکستان سیفٹی کونسل کی جانب سے بہترین HSE کارکردگی کی کیٹیگری میں انوائرمنٹ، ہیلتھ اینڈ سیفٹی انٹرنیشنل ایوارڈ 2024 جیت لیا۔ یہ کامیابی کمپنی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے کیونکہ یہ صحت، حفاظت اور ماحول کے شعبے میں اسے ملنے والا چھٹا ایوارڈ ہے۔
یہ اعزاز فارماسیوٹیکلز بزنس کے صحت، حفاظت اور ماحول کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے اورانہیں بڑھانے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔


آکیوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایوارڈ
کیمیکلزاینڈ ایگری سائنسز بزنس کو ایمپلائیز فیڈریشن آف پاکستان (EFP) کی جانب سے 18 واں پیشہ ورانہ صحت و حفاظت (OHS) ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ اس بزنس کے مضبوط حفاظتی نظام اور پیشہ ورانہ صحت و حفاظت کے اعلیٰ معیارات کے تسلسل کا اعتراف ہے۔


سالانہ فائر سیفٹی ایوارڈز
ایل سی آئی کے سوڈا ایش اور اینیمل ہیلتھ بزنس نے نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (NFEH) کے زیراہتمام فائر پروٹیکشن انڈسٹری آف پاکستان (FPIP) اور انسٹی ٹیوشن آف فائر انجینئرز (IFE) کے اشتراک سے منعقدہ14واں سالانہ فائر سیفٹی ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ سوڈا ایش بزنس کی پانچویں مسلسل کامیابی ہے، جو دونوں بزنس یونٹس کی جانب سے فائر سیفٹی کے اعلیٰ معیار پر مسلسل عملدرآمد کی نشاندہی کرتی ہے۔

 

کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی ایوارڈ
ایل سی آئی کے سوڈا ایش بزنس کو نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (NFEH) کی جانب سے 17واں سالانہ CSR ایوارڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور سروسز کیٹیگری میں دیا گیا۔ یہ اعزاز کھیوڑہ کی کمیونٹی کے ساتھ اس بزنس کے مضبوط تعلق کا مظہر ہے۔