*

بیسٹ سسٹین ایبلٹی اینڈکارپوریٹ رپورٹ 2022

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی جانب سے دیئے جانے والے سالانہ بیسٹ سسٹین ایبلٹی اینڈ کارپویٹ رپورٹ ایوارڈز، کارپوریٹ اور سسٹین ایبلٹی رپورٹنگ میں بہترین کارکردگی کا اعتراف ہوتے ہیں۔ شفافیت اور رپورٹنگ کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ایل سی آئی کا عزم ان تقریبات میں سال بہ سال جیتے گئے ایوارڈز سے ظاہر ہوتا ہے۔

کمپنی نے بہترین سسٹین ایبلٹی رپورٹ 2022 کے لئے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی اور کیمیکل اور فرٹیلائزر کے شعبے میں بہترین کارپوریٹ رپورٹ 2022 کے لئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

انٹرنیشنل سیفٹی ایوارڈز 2024

ایل سی آئی کے سوڈا ایش بزنس نے برٹش سیفٹی کونسل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سیفٹی ایوارڈ 2024 جیتا۔ اس نے متنوع خطوں بشمول چین، یورپ، بھارت، مشرق وسطیٰ، جنوب مشرقی ایشیا، ترکی،برطانیہ، جمہوریہ آئرلینڈ اور وسطی امریکاسے تعلق رکھنے والے1,251 اداروں سے کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا۔یہ ایوارڈ آکوپیشنل صحت، حفاظت اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں اس بزنس کی کوششوں کا اعتراف ہے۔

سالانہ انوائرمنٹ ایکسی لنس ایوارڈ

ایل سی آئی کے فارماسیٹیکلزاور اینیمل ہیلتھ بزنس نے قومی فورم برائے ماحولیات و صحت (NFEH) کے زیر اہتمام سالانہ انوائرمنٹل ایکسی لنس ایوارڈ جیتا۔

فارماسیوٹیکلز بزنس نے یہ ایوارڈ مسلسل دوسرے سال حاصل کیا۔

یہ ایوارڈ کمپنی کے آپریشنز اور ماحولیاتی ضوابط کی پابندی کے مکمل جائزے کے بعد دیا گیا، جو کمپنی کے ماحولیاتی نگہداشت کے عزم کا اعتراف ہے۔

سالانہ فائر سیفٹی ایوارڈز

ایل سی آئی کے سوڈا ایش اور اینیمل ہیلتھ بزنس نے13ویں سالانہ فائر سیفٹی ایوارڈ حاصل کیے،جوNFEH کے زیر اہتمام فائر پروٹیکشن انڈسٹری آف پاکستان (FPIP) اور دی انسٹی ٹیوٹ آف فائر انجینئرز (IFE) کے اشتراک سے منعقد ہوئے ۔ یہ اعزاز سوڈا ایش بزنس کی چوتھی مسلسل کامیابی کی نشاندہی اور دونوں کاروباری اداروں کے فائرسیفٹی پریکٹس کے حوالے سے مضبوط عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

کارپوریٹ سوشل رسپانسیبلٹی ایوارڈ

ایل سی آئی کے سوڈا ایش بزنس کو کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور خدمات کے زمرے میں NFEH کی جانب سے 16ویں سالانہ CSR ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعتراف اس بزنس کے کھیوڑہ کی کمیونٹی سے متعلق عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

آکوپیشنل سیفٹی، ہیلتھ اینڈ انوائرمنٹ میں بیسٹ پریکٹسز ایوارڈ

ایل سی آئی کے فارماسیوٹیکلز بزنس کو ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان(EFP) کی جانب سے پیشہ ورانہ حفاظت، صحت و ماحول کی دیکھ بھال میں اس کے مثالی عملی طریقوں کے لیے ایک اعترافی ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ کمپنی کے اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود اور ماحول کے تحفظ کے لیے عزم کا ثبوت ہے۔