*

بیسٹ سسٹین ایبلٹی اینڈکارپوریٹ رپورٹ 2021

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کی جانب سے دیئے جانے والے سالانہ بیسٹ سسٹین ایبلٹی اینڈ کارپویٹ رپورٹ ایوارڈز، کارپوریٹ اور سسٹین ایبلٹی رپورٹنگ میں بہترین کارکردگی کا اعتراف ہوتے ہیں۔ شفافیت اور رپورٹنگ کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ایل سی آئی کا عزم ان تقریبات میں سال بہ سال جیتے گئے ایوارڈز سے ظاہر ہوتا ہے۔

کمپنی نے بہترین سسٹین ایبلٹی رپورٹ 2021 کے لئے مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی اور کیمیکل اور فرٹیلائزر کے شعبے میں بہترین کارپوریٹ رپورٹ 2021 کے لئے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

انٹرنیشنل سیفٹی ایوارڈز 2023

ایل سی آئی کے پولیسٹر اور سوڈا ایش بزنس نے برٹش سیفٹی کونسل کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سیفٹی ایوارڈ 2023 جیتا۔ انہوں نے 44 ممالک کے اداروں سے مقابلہ کیا۔یہ ایوارڈز آکوپیشنل صحت، حفاظت اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں کوششوں کا اعتراف ہوتے ہیں۔

سالانہ انوائرمنٹ ایکسی لنس ایوارڈ

پائیداری اور مضبوط انوائرمنٹل مینجمنٹ سسٹم کے لئے کمپنی کے عزم کے اعتراف میں، ایل سی آئی کے فارماسیوٹیکل اور کیمیکل اینڈ ایگری سائنسز بزنس کو نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کی طرف سے سالانہ انوائرمنٹ ایکسی لنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انٹرنیشنل انوائرمنٹ، ہیلتھ اینڈ سیفٹی ایوارڈ

ایل سی آئی کے فارماسیوٹیکل بزنس نے پروفیشنل نیٹ ورک اور پاکستان سیفٹی کونسل کے زیر اہتمام بہترین ’ایچ ایس ای‘ پرفارمنس کیٹیگری میں آٹھواں بین الاقوامی ماحولیات، صحت اور حفاظت ایوارڈ جیتا۔ یہ ایوارڈ اپنے ملازمین اور ان کمیونٹیز کی صحت اور حفاظت کو ترجیح دینے کے حوالے سے ایل سی آئی کی کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے، جن میں یہ ادارہ کام کرتا ہے۔

سالانہ فائر سیفٹی ایوارڈز

ایل سی آئی کے فارماسیوٹیکل اور سوڈا ایش بزنس نے این ایف ای ایچ اور فائر پروٹیکشن انڈسٹری آف پاکستان کے زیر اہتمام 12 واں سالانہ فائر سیفٹی ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ دونوں کاروباری اداروں کے لیے فائر سیفٹی کے شعبے میں ان کی مسلسل کوششوں کا اعتراف ہے۔

ایمپلائر آف دی چوائس

ایل سی آئی کوButterfly.ai نے 'ایمپلائر آف چوائس' کا اعزاز دیا، جو اپنے ملازمین کی ترقی،فروغ اور فلاح و بہبود کو ترجیح دینے پر توجہ برقرار رکھنے کا ثبوت ہے۔ یہ اعزاز کام کے مقام پر مددگار اور جامع ثقافت کو فروغ دینے میں ایل سی آئی کی مستقل کوششوں کو ظاہر کرتاہے، جو لوگوں کے لئے جوش وجذبہ کی بنیادی قدر کے حوالے سے کمپنی کے عزم کا اظہار ہے۔