*

بیسٹ پلیس ٹو ورک ایوارڈ

اکتوبر 2021 میں آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کو پاکستان سوسائٹی آف ہیومن ریسورس مینجمنٹ (پی ایس ایچ آر ایم) اور انگیج کنسلٹنگ کی جانب سے ”مینوفیکچرنگ اینڈ انجینئرنگ“ کیٹیگری میں کام کرنے کے لیے بہترین جگہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ کمپنی کی جانب سے لوگوں کے لئے جوش وجذبے کی بنیادی قدر اور سیکھنے اور قابلیت حاصل کرنے کا کلچر فراہم کرنے کے لئے مسلسل لگن کا ثبوت ہے۔

14 واں سالانہ سی ایس آر ایوارڈ 

فروری 2022 میں سوڈا ایش بزنس نے نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ (این ایف ای ایچ) کے زیر اہتمام 14 ویں سالانہ سی ایس آر ایوارڈز میں ”کمیونٹی ڈیولپمنٹ اینڈ سروسز“کی کیٹیگری میں سالانہ سی ایس آر ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ تعلیم، صحت، خواتین کو بااختیار بنانے، ماحول اور کمیونٹی کی ترقی کے شعبوں میں کھیوڑہ کی کمیونٹی کے ساتھ کمپنی کی دیرینہ وابستگی کی عکاسی کرتا ہے۔

انٹرنیشنل سیفٹی ایوارڈ

سوڈا ایش بزنس نے مارچ 2022 میں برٹش سیفٹی کونسل کی میزبانی میں انٹرنیشنل سیفٹی ایوارڈ جیتا۔39 ممالک کے درخواست دہندگان کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے، یہ کامیابی پیشہ ورانہ صحت، حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے ادارے کے عزم کا اعتراف ہے۔

پی ایس ایکس ٹاپ25کمپنیز

کمپنی نے کارپوریٹ گورننس، مالی کامیابی اور شیئرہولڈر ویلیو میں اضافے کے حوالے سے شاندار کارکردگی پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا ٹاپ 25 کمپنیز ایوارڈ حاصل کیا۔

ماحول، صحت اور سیفٹی ایوارڈ

جولائی 2021 میں کمپنی نے ”صحت اور حفاظت کی ذمہ داری“کیٹیگری میں ماحول، صحت اور حفاظت کا ایوارڈ جیتا۔ اس ایوارڈ کا اعلان پروفیشنل نیٹ ورک نے ماحولیات سے متعلق ساتویں بین الاقوامی ایوارڈز میں کیا جو اقوام متحدہ سے وابستہ ایک پروگرام ہے جو غیر معمولی ایچ ایس ای پالیسیوں اور طریقوں کے حامل اداروں کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔

انوائرمنٹ ایکسی لنس ایوارڈ

اگست 2021 میں کیمیکلز اینڈ ایگری سائنسز بزنس کو” این ایف ای ایچ“ کی جانب سے سالانہ انوائرمنٹ ایکسی لنس ایوارڈ سے نوازا گیا، جواپنی کلاس میں بہترین پائیدار اقدامات اور ماحولیاتی مینجمنٹ سسٹم کے اعتراف میں دیا گیا۔

بطور ادارہ ریٹنگ

ادارے کی دیانتداری اور ذمہ داری کی بنیادی اقدار کے مطابق VIS کریڈٹ ریٹنگ کمپنی نے کمپنی کے لیے مستقبل کے مستحکم منظرنامے کے ساتھ ،درمیانی سے طویل مدت کے لیے AA اور مختصر مدت کے لیے” A1+“ کی تفویض کردہ کریڈٹ ریٹنگ کی توثیق کی ہے۔ یہ درجہ بندی ان متنوع صنعتوں میں کمپنی کی مضبوط مالی حیثیت کا ثبوت ہے جن میں وہ کام کرتی ہے۔